• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نوجوان وقاراحمد نے نیٹوکا منعقد کیا جانے والے مقابلہ جیت لیا

کینیڈا میں مقیم پاکستانی نوجوان وقار احمد نے نیٹو کا منعقد کیا جانے والا مقابلہ ’’نیٹوکے بغیر دنیا کیسی ہے‘‘ ، اپنے نام کرلیا، نیٹو کی جانب سے دنیا بھر کے نوجوانوں کے لیے آن لائن مقابلے کا انعقاد کیا گیا، مقابلےمیں دنیا بھر سے ہزاروں نوجوانوں نے ویڈیوز بنا کر مقابلے میں حصہ لیا۔

مقابلے کا عنوان’’نیٹو کے بغیر دنیا کیسی ہے‘‘ تھا، جو سرگودھا کے وقاراحمد کے نام رہا، پہلی پوزیشن آنے پر وقاراحمد کو نیٹو ہیڈکوارٹر برسلز مدعو کیا گیا اور ویڈیو کو نیٹو کے ہیڈکوارٹر میں دکھایا گیا۔ویڈیوکو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سمیت متعدد سربراہان نے دیکھا۔وقاراحمد سوشل جسٹس ایجوکیشن میں پی ایچ ڈی کے طالب علم ہیں اور یوایس ایمبیسیڈر آنر ایوارڈ سمیت کئی اعزازات حاصل کرچکے ہیں۔

تازہ ترین