• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر واعظ کو پاکستان کی نئی حکومت سےکیا امیدیں ہیں؟

حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نےامید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو چایئےکہ وہ مل کر طویل عرصے سے جاری کشمیر کے تنازعہ کو حل کریں۔

جموں اور کشمیر میں گزشتہ روز اہم سیاسی جماعتوں اور حریت کے رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کشمیر کے مسئلے پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت ہونی چایئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی جانب سے پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم عمران خان اورپاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کوبھیجاگیا خط مثبت ڈیولپمنٹ کی طرف اشارہ ہے ۔جو کہ کشمیر تنازعہ کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر واعظ نے کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت آنے والے دنوں میں دونوں ملکوں میںاچھے حالات کی عکاسی کرتی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان رابطے بحال رہیں تاکہ پاکستان اور بھارت کا ایک دوسرے پر اعتماد بڑھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کا ایک دوسرے کے قریب آنا کشمیر اور پورے خطے کے لیے بہتر ثابت ہوگاکیونکہ پاک بھارت تعلقات اچھے ہونے سے طویل عرصے سےختم نہ ہونے والے کشمیر تنازعہ کو بھی حل کیا جاسکے گا۔

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما نعیم اختر نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دونوں ملکوں میں بات چیت ہونے سےتعلقات میں بہتری کا آغاز ہوگیا ہے۔

نعیم اختر نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں پاکستان کی نئی حکومت مذاکرات کی طرف قدم بڑھائے اور یہاں (بھارت)سے بھی ان کو مثبت رسپونس ملے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کے درمیان جاری جنگ میںنقصان صرف جموںاور کشمیرکا ہورہا ہے ۔

تازہ ترین