• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا ، ٹکٹ چند گھنٹوں میں فروخت

متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ 2018 کے ٹکٹ فروخت کے لیے پیش کر دئیے گئے ۔ ایونٹ میں19ستمبر کو ہونے والے ٹاکرایعنی پاک بھارت مقابلے کے ٹکٹ محض چند ہی گھنٹوں میں فروخت ہو گئے۔

متحدہ عرب امارات میں 15ستمبر سے شروع ہونے والے ایشیا کرکٹ کپ کے میچز کے لیے ٹکٹ پیر سے آن لائن فروخت کے لیے پیش کیے گئے۔ٹکٹوں کی کم سے کم قیمت 20 درہم اور زیادہ سے زیادہ 750 درہم ہے ، اس کے علاوہ 150، 300، 550 درہم کی مالیت کے ٹکٹ بھی فروخت کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔

ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، افغانستان، سری لنکا ، بنگلہ دیش اور ایک کوالیفائر ٹیم شریک ہو گی۔15 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں جاری رہنے والے ایونٹ کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے،15 ستمبر کو ایونٹ کا پہلا میچ بنگلادیش اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گاتاہم بھارت ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔

پاکستانی ٹیم کا پہلا میچ 16ستمبر کو کوالیفائر ٹیم سے ہوگا جبکہ پاک بھارت مقابلہ 19ستمبر کوہوگاجو دونوں ٹیموں کے مابین متحدہ عرب امارات میں تقریباً 12سال بعد پہلا مقابلہ ہوگا۔

ایونٹ میں لیگ میچز کے بعد سپر فور مرحلہ 21ستمبر سے شروع ہوگا جبکہ فائنل 28ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا مختصر تربیتی کیمپ عیدالاضحیٰ کے بعد 28اگست سے لگایا جائے گا۔

کیمپ میں کھلاڑیوں کو4 سے 5 دن سخت اور مشکل ٹریننگ کرائی جائے گی جہاں دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں کھلاڑیوں کو سخت آزمائش سے گزار کر ان کا فٹنس ٹیسٹ بھی لیا جائے گا جس کے بعد ایونٹ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔

تازہ ترین