• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’سیلفی‘‘ لفظ آج سے پانچ سال پہلے تک کسی نے نہیں سنا تھا، پچھلے پانچ سے چھ سالوں میں یہ بہت زیادہ استعمال ہونے والا لفظ بن گیا ہے۔ سیلفی لفظ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سال 2013 میں آکسفورڈ لغت میں اس کا باقاعدہ شمار کیا گیا ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بھارت کی مشہور گلوکارہ لتا منگیشکر اس وقت سے سیلفی کی ملکہ ہیں جب یہ لفظ شاید ایجاد بھی نہیں ہوا تھا۔


گزشتہ روز سُروں کی ملکہ لتا منگیشکر نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک تصویر جاری کی ہے جو کہ 1950 کے دور کی ہے،اس تصویر کی خاصیت یہ ہے کہ یہ تصویر انہوں نے خود لی تھی، جسےآج کے دور میں ’’سیلفی‘‘ کہا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لتا منگیشکر نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر ایک ’بلیک اینڈ وائٹ‘ تصویر شیئر کی ہے جس کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ وہ اپنی خود کی کھنچی ہوئی تصویر شیئر کررہی ہیں جو کہ 1950 میں لی گئی ہے، اور آج یہ سیلفی کہلاتی ہے۔

لتا جی کی اس تصویر کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہےاور اب تک 25 ہزار لوگ اس تصویر کولائیک کرچکے ہیں جبکہ 3 ہزارسے زائدمرتبہ اسے ری ٹوئٹ کیا جاچکا ہے۔

تصویر کے عالمی دن سے ایک روز قبل انہوں نے اپنی یہ تصویر جاری کی ہے۔


اس کے علاوہ لتا منگیشکرنے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر ایک اور تصویر بھی شیئر کی ہے جس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں کو تصویر کے عالمی دن کی مبارک باد دی ہے۔

تازہ ترین