• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم بینوں کیلئے بڑی عید کا بڑا تحفہ



اداکار فہد مصطفی اور مہوش حیات کی فلم ’لوڈ ویڈنگ آج سےنمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے جو ’فلم والا‘ اور ’جیو فلمز‘ کی پیشکش ہے۔

ہدایت کار نبیل قیریشی، مہوش حیات اور فہد مصطفی کے ٹرائیکا کی ایک ساتھ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل فلم ’ نامعلوم افراد‘ میں مہوش حیات نے مختصر کردار کیا تھا جب کہ 2016 کی فلم ’ ایکٹر ان لاء‘ میں انہیں فہد مصطفی کے مدمقابل کاسٹ کیا گیا اور یہ دونوں فلمیں سپر ہٹ ثابت ہوئیں۔

’لوڈ ویڈنگ آج سےنمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے جو ’فلم والا‘ اور ’جیو فلمز‘ کی پیشکش ہے۔

’ لوڈ ویڈنگ ‘فلم والا پکچرز اورجیو کی خوب صورت پیشکش ہے جس کے بارے میں فلم کے ہدایت کار بنیل قریشی اور پروڈیوسر فضا علی مرزا کا کہنا ہے کہ ’فلم سب کے دل جیت لے گی۔ ‘

فلم کے ٹیزر نے ٹریلر اور گیتوں کے لیے مداحوں کے انتظار میں شدت کو مزید بڑھا دیا ہے۔

ہنسی، خوشی، آنسو اور جذبات کے رنگوں سے سجی دلچسپ کہانی کو نبیل قریشی نے اپنی مہارت اور اعلیٰ معیار کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انتہائی عمدگی سے ڈائریکٹ کیا ہے ۔

فلم کے ٹیزر میں ڈھول، ڈھمکا، شادی بیاہ، خاندان کا میل جول، غرض پاکستانی کلچر کے سارے رنگ ہی نظر آرہے ہیں۔ فلم کی دلچسپ کہانی میں پاکستان کی مشہور فلمی جوڑی فہد مصطفی اور مہوش حیات ”لوڈ ویڈنگ “ کی شان بڑھائیں گے۔

لوڈ ویڈنگ کے متعارف کرائے گئے تمام گانے خوبصورت دھنوں کے ساتھ بہترین شاعری پر مشتمل ہیں ، جنہیں پس پردہ گلوگاروں نے اپنی آواز سے مزید چارچاند لگادیئے ہیں۔

اضح رہے کہ فضا علی اور نبیل نے اب تک جتنی بھی فلمیں بنائی ہیں ان میں ہیرو کا کردار فہد مصطفیٰ نے ہی نبھایا ہے۔