• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پریانکا کی شادی کی خبر 13 سال پہلے کس نے دی؟


امریکی گلوکار اور اداکار ’نک جونانس‘ نے بھارتی اداکارہ ’پریانکا چوپڑا‘ کو شادی کی پیشکش گزشتہ ماہ لندن میں ان کی سالگرہ کے موقع پر کی تھی۔ لیکن ایک بھارتی نجومی نے 13 سال قبل ہی یہ پیش گوئی کردی تھی کہ پریانکا کی شادی 36 سال کی عمر میں ہوگی۔

کچھ روز قبل پریانکا چوپڑا اور نک جونانس کی ’روکا کی رسم‘ منعقد کی گئی تھی جس میں دونوں فنکاروں کے اہل خانہ موجود تھے، تقریب کے بعد انہوں نے اپنی منگنی کی تصدیق کی تھی جبکہ تقریب کا انتظام ممبئی میں پریانکا کے گھرپر کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار نک جونانس کے والدین خصوصی ’روکا کی رسم اور پوجا‘ کے لیے بھارت آئے تھے۔ پریانکا چوپڑا اور نک جونانس کی پہلی ملاقات ایک امریکی ٹی وی شو میں ہوئی تھی۔

بعد از سال 2017 میں پہلی بار دونوں نے ایک ساتھ میٹ گالا کے ریڈ کارپٹ پر شرکت کی،جس کے بعد دونوں کے درمیان ملاقاتوں کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا اور اب یہ سننے میں آرہا ہے کہ یہ جوڑا جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔


سال 2005 میں ایک مشہور نجومی نے پیش گوئی کی تھی کہ پریانکا 36 سال کی عمر میں شادی کریں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ پریانکا نے اپنی 36 ویں سالگرہ منائی اور اسی دوران نک جونانس نے انہیں شادی کی پیشکش کی۔

اس کے علاوہ نجومی نے مزید کہا تھا کہ تب پریانکا پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ میں اچھا کام کررہی ہوں گی ، وہ اپنی پروڈکشن کمپنی کی ایک کامیاب پروڈیوسر ہوں گی اورکئی علاقائی فلمیں بھی تیار کرچکی ہوں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا اور نک کی شادی کی تقریبات امریکی ریاست ’ہوائی‘ میں منعقد کی جائیں گی۔ پریانکا کی والدہ ’مدھو چوپڑا‘ نے ہندوستان ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ جوڑے نے ابھی تک شادی کی تاریخ طے نہیں کی ہے کیونکہ وہ دونوں اپنے اپنے کاموں میں بے حد مصروف ہیں۔

مدھو چوپڑا نے اپنے ہونے والے داماد نک جونانس کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ نک بڑوں کی بہت عزت کرتے ہیں، وہ ہمیشہ پرسکون رہتے ہیں اور وہ کافی میچور (mature) بھی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پریانکا اپنے فیصلے سے مطمئن ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین