• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین گیمز: پاکستان نے قازغستان کو 16 گول سے ہرادیا

ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم نے قازغستان کو 16گول سے شکست دے دی ،گرین شرٹس کے محمد توثیق ارشد نے 4اور ابوبکر نے 3گول اسکور کئے ۔

جکارتہ میں جاری ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے اپنے تیسرے میچ میں قازغستان کو آؤٹ کلاس کر دیا ۔


ابتدا ہی سے گرین شرٹس نے حریف گول پر حملے کیے اور وقفے وقفے سے گول بناتے رہے ،میچ میں پاکستان نے 16 گول اسکور کیے ، حریف ٹیم ایک بھی گول نہ بنا سکی ۔

محمد توثیق ارشد نے 4گول بنائے،ابوبکر نے3 ، شان علی ، عمر بھٹہ اور رضوان علی نے 2،2 گول اسکور کیے ،دلبر ، مبشر علی اور محمد عتیق نے ایک ایک گول کیا۔

گروپ بی میں پاکستان ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

تازہ ترین