• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیہا دھوپیا ماں بننے والی ہیں، سوشل میڈیا پرتصویر شیئر کرادی

نیہا دھوپیا ماں بننے والی ہیں، سوشل میڈیا پرتصویر شیئر کرادی

بھارت کی معروف اداکارہ نیہا دھوپیا ماں بننے والی ہیں،انہوں نے اس بات کا اعلان انسٹا گرام پر تصویر شیئر کرواکر کیا ۔

نیہا دھوپیا کی چند ماہ قبل ہی انگد بیدی کے ساتھ شادی ہوئی تھی ، ان کے حاملہ ہونے کے بارے میں خبریں تو گردش میںتھیں لیکن وہ مسلسل ان خبروں کی تردید کرتے رہیں تاہم اب اچانک ہی انہوں نے اپنے ماں بننے کی تصدیق کرتے ہو ئے تصویر بھی جاری کر دی ہے ۔

نیہا دھوپیا تصویر میں انتہائی خوبصورت نظر آ رہی ہیں جس میں انہوں نے کالے رنگ کا لباس پہن رکھا ہے جبکہ ان کے شوہر بھی ان کے ساتھ ہی کھڑے ہیں ۔

بالی وڈ اداکارہ تصویر شیئر کراتے ہو ئے لکھتی ہیں کہ ’’ نئی شروعات ہونے والی ہے ‘‘۔

تازہ ترین