• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی اینیمیٹیڈ فلم 'اسمال فٹ 'کی میوزک ویڈیو جاری


دیوہیکل برفانی بلاؤں کے گِرد گھومتی کامیڈی سے بھرپور نئی اینیمیٹیڈ فلم 'اسمال فٹ 'کی میوزک ویڈیو جاری کر دی گئی ہے ۔

ونڈر فل لائف نامی یہ آفیشل سونگ Zendayaنے اپنی آواز میں ریکارڈ کروایا ہے ۔

ہدایتکارکیرے کرک پیٹرک کی اس ایڈونچر اینیمیٹیڈ فلم کی کہانی برفانی علاقوں میں مقیم ایک ایسی انوکھی مخلوق کے گِرد گھوم رہی ہے جو انسانوں سے نا واقف ہوتے ہیں تاہم اس وقت کہانی ایک نیا موڑ لیتی ہے جب دیوہیکل برفانی مخلوق کے اس قبیلے کے سر براہ Migoکا سامنا ایک ہائیکر سے ہوتا ہے۔

مہم جوئی میں مصروف ایک ہائیکر برفانی پہاڑ سَر کرکے جیسے ہی چوٹی پر پہنچتا ہے یہ اس بلاء کو دیکھ کر خوف کے مارے بے ہوش ہو جاتا ہے دوسری جانب Migoبھی کسی انسان کو پہلی بار دیکھتا ہے اور وہ بھی اپنی حیران و پریشان ہو کر بھاگ نکلتا ہے اور تمام قصہ اپنے قبیلے کو بتاتا ہے جس پر سب خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔

بونی ریڈ فورد اورجان ریکواکی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز ڈرامہ فلم کے دلچسپ اینیمیٹیڈ کرادروں کے ڈائیلاگ نامور ہالی وڈ اداکار شیننگ ٹیٹم ،جیمز کورڈن ، زینڈایا،جینا روڈریگیوس،جِمی ٹیٹرو اورلیبرون جیمز کی آوازوں میں ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔

فلم رواں سال28ستمبر کووارنر بروس پکچرز کے تحت سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے ۔

تازہ ترین