• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یو سف44برس کے ہو گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یو سف44برس کے ہو گئے، 27 اگست 1974 کو پیدا ہونے والے محمد یوسف نے بین الاقوامی کرکٹ میں 39 سنچریاں بنائیں ، ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی سنچریوں کی تعداد 24 اور ون ڈے انٹرنیشنل میں سنچریوں کی تعداد15 رہی جبکہ محمد یوسف کا ٹیسٹ اوسط 50 سے بھی زیادہ رہا۔

محمد یوسف نے غریب گھرانے میں آنکھ کھولی، غربت کے باعث جھگیوں میں بھی رہے ،ان کے والد ریلوے اسٹیشن پرمعمولی کام کرتے تھے، گھر کی ضروریات پوری کرنے کے لئے انہوں نے کم عمری میں ٹیلر کی دکان پر بھی کام کیا۔

پاکستان کے عظیم بلے باز محمد یوسف کے پاس بچپن میں بیٹ خریدنے تک کے پیسے نہیں تھے، انہوں نے لکڑی کے پھٹے کا بیٹ بنایا تھا اور ٹینس بال سے کرکٹ کھیلتے تھے۔ محمد یوسف بچپن سے ہی کلاسیک شارٹس لگاتے تھے۔

بیس سال کی عمر تک محمد یوسف کرکٹ کھیلتے رہے، لیکن 1994 میں انہوں نے کرکٹ چھوڑ کرروزگار کیلئے رکشہ چلانا شروع کر دیا ، تاہم کچھ عرصے بعد محمد یوسف پھر کرکٹ میں واپس آئے ،اس مرتبہ ان کی قسمت ان پر مہربان تھی اور 1998 میں انہوں نے پاکستان کے لئے ڈیبیو کیا۔

سال 2006 میں محمد یوسف نے اپنی بلے بازی سے دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا، انہوں نے ایک کلینڈرایئر میں 11 ٹیسٹ میچوں میں 9 سنچریاں اور 3 نصف سنچریاں بنا ڈالیںاور ایک سال میںمجموعی طور پر 1788 ٹیسٹ رن بنا ئے جو تاحال ورلڈ ریکارڈ ہے،اس ریکارڈ کی ایک اہم اورخاص پہلو یہ بھی ہے کہ محمد یوسف کا اوسط 99 رہا۔

محمد یوسف کے نام بغیر آوٹ ہوئے سب سے زیادہ ون ڈے رن بنانے کا ریکارڈ بھی ہے۔ انہوں نے سال 2002اور2003 میں زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں بغیر آئوٹ ہوئے 405 رنز بنا ئے ۔



تازہ ترین