• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی ورلڈ کپ میں پاکستانی فٹبالرز کی شرکت کا خوب جلد پورا ہوگا، طارق لطفی

پاکستان فٹ بال ٹیم کے سابق کوچ طارق لطفی نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ پُرتگال کے شہر لزدبن میں کھیلا جانے والے سوکا ورلڈ کپ میں پاکستان کے کھلاڑیوں کی شرکت کا خواب ایک حقیقت کاروپ دھارنے جارہا ہے، لیثرر لیگس قابل ستائش ہے کہ اس نے پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل فٹبال کا تجربہ حاصل کرنے کا یقینی موقع فراہم کیا۔

ان خیالات کا اظہار سوکا ورلڈ کپ میں شریک پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ طارق لطفی نے جنگ سےگفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان کے لیجنڈ کوچ طارق لطفی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پاکستان کی خواتین اور مردوں کی ٹیموں کے کئی بار کوچ رہے ہیں اب انہیں مختصر فارمیٹ کی فٹ بال میں بھی ہیڈ کوچ بننے کا اعزاز ملنے جارہا ہے۔

لیژر لیگس نے انہیں سکس اے سائیڈ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے بحیثیت ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں تفویض کی ہیں۔ سکس اے سائیڈ منی ورلڈ کپ 23 ستمبر سے شروع ہوگا جس میں دنیا کی 32ٹیموں حصہ لے رہی ہیں۔ ایونٹ کے گروپ ’بی‘ میں اسپین، روزس اور مالڈوا کے خلاف پاکستان ٹیم کو میدان میں اترے گی۔ طارق لطفی نے لیژر لیگس (پاکستان) کو خراج تحسین پیش کیا ہے جو اسمال سائیڈڈ فٹبال کا نیٹ ورک جملہ پاکستان میں پھیلارہے ہیں جو ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور ایک مشکل ترین ٹاسک ہے۔

طارق لطفی نے مزید کہا کہ ٹرنک والا گروپ جو لیژر لیگس کو پاکستان میں اون کرتا ہے۔ گذشتہ سال جولائی میں دنیائے فٹبال کے لیجنڈری فٹبالرز رونالڈینیو اورریان گگس سمیت 7عالمی شہرت یافتہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان میں متعارف کرانے کا اعزاز رکھتا ہے۔ پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کا ان عظیم کھلاڑیوں کے ہمراہ 2نمائشی میچز کھینے کا بھی تاریخی موقع حاصل ہوا۔ اب تک پاکستان کے 12شہروں میں اسمال سائیڈڈ فٹبال کو متعارف کرانے کا سہرا بھی لیثررلیگس کے سر جاتا ہے۔

طارق لطفی کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ٹریننگ کیمپ میں سخت تربیت حاصل کررہی ہے۔ ذہنی اور فزیکل طورپر بہت فٹ ہے لیکن نوجوان کھلاڑیوں سے بہت زیادہ توقعات وابستہ کرلینا میرے خیال میں مناسب نہ ہوگا۔ تمام کھلاڑی پہلی بار دنیا کی عظیم ٹیموں کے ساتھ مدمقابل ہوں گے۔ ان کی کارکردگی مسلسل انٹرنیشنل میچوں میں حصہ لینے سے بتدریج بہتر ہوگی۔

تازہ ترین