• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپتال پہنچنے والے مریضوں کے ورثا کی فوری تلاش ممکن

سی پی ایل سی، نادرہ اور ایدھی کے اشتراک پر مبنی پروگرام ’شناخت‘ نے اسپتالوں میں پہنچنے والے مریضوں کے ورثا کو فوری ڈھونڈا جانا ممکن بنادیاہے۔

ذرائع کے مطابق 2015میں سی پی ایل سی، نادرہ اور ایدھی کے اشتراک سے ایک پروگرام ’شناخت‘ متعارف کرایا گیا تھا جس نے لاشوں کی شناخت کے لیے بائیومیٹرک سسٹم متعارف کروایا تھااور اب ان کے تحت اسپتالوں میں آئے نامعلوم مریضوں کے ورثا کو فوری ڈھونڈا جاسکے گاجبکہ اس پروگرام میں مزید بہتری لائی جارہی ہے۔

’شناخت‘ پراجیکٹ کے ہیڈ عامر حسن کا کہنا ہے کہ میڈیکو لیگل ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے یہ نظام مہینے میں ایسے دس سے بارہ کیسز کی شناخت میں موثر ثابت ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ تین سال کی محنت کے بعد اب حادثات میں اکیلے آنے والے بے ہوش افراد کو ڈھونڈنا ممکن بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نےمزید بتایاکہ اسپتال میں لائی جانے والی نامعلوم لاشوں کے فنگر پرنٹس لیکر نادرہ سے تصدیق کرائی جاتی ہے تاکہ ان کو ان کے ورثا سے ملایا جاسکے۔

یہ پروگرام ایمرجنسی میں تنہا پہنچنے والے بے ہوش مریضوں کا فوری علاج یقینی بنانے میں معاون ثابت ہورہا ہے۔

انہوں نےیہ بھی کہا کہ ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے آپ بھی اگر ایمرجنسی صورتحال میں کسی تنہا یا لاوارث بے ہوش شخص کو دیکھیں تو فوری سی پی ایل سی ہیلپ لائن1102 پر اطلاع دیں۔

تازہ ترین