• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارت میں دنیا کے بلند ترین مجسمے کی تعمیر تیزی سے جاری ہے جس کی رواں سال 31اکتوبر کو رونمائی کر دی جائے گی۔

مشہور بھارتی لیڈرسردار ولب بھائی پٹیل کو ایک بڑے مجسمے کی تعمیر کی شکل میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔597بلند اس مجسمے کو ریاست گجرات کے دریائے نرمدا میں ایک جزیرے پر تعمیر کیا جا رہا ہے جسے 'مجمسہء اتحاد یعنی ' اسٹیچیو آف یونیٹی 'کا نام دیاگیا۔

سردار پٹیل کی یاد میں تعمیر کیے گئے اس مجمسے کے ساتھ ایک میموریل کمپلیکس بھی تعمیر کیا جارہا ہے ۔

یہ کمپلیکس ایک باغ، ایک نمائش گاہ اور ایک زیر آب 'ایکوریمپر مشتمل ہو گا۔یہ مجسمہ وہی تعمیراتی کمپنی بنائے گی جس نے دبئی میں برج خلیفہ تعمیر کیا ہے۔

سردار پٹیل آزاد بھارت کے بانیوں میں سے ایک تھے۔ وہ جدید بھارت کے پہلے وزیر داخلہ ہونے کے علاوہ پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے نائب بھی تھے۔

سردار پٹیل کا تعلق کانگریس پارٹی سے تھا، جو اس وقت بھارت میں حکمران انڈین نیشنل کانگریس پارٹی کی پیش رو جماعت تھی۔

یہ مجمسہ گجرات میں جس جگہ تعمیر کیا جارہا ہے وہ ریاست کے سب سے بڑے شہر احمد آباد سے 170 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

اس مجسمے کا 86فیصد کام مکمل ہو چکا اور اس کی رونمائی رواں سال 25اکتوبرتک مکمل ہو جائیگا اور31اکتوبر کو سردار پٹیل کی143 سالگرہ کے موقعے پر اس مجسمے کی رونمائی کر دی جائے گی جو امریکی مجسمہ آزادی سے بھی دوگنا اونچا اور بڑا ہے ۔

تازہ ترین