• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یوں تو آپ نے اکثر افراد کو زبردستی اپنے مطالبات منواتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن جناب یہاں تو جانور بھی دادا گیری پر اُتر آئے ہیں۔یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس شرارتی بندر کو ہی دیکھ لیں جو نہ صرف اسٹور میں گھس گیا بلکہ چیزیں چرا کر خوب پیٹ پوجا بھی کر رہا ہے۔

یہ دلچسپ واقعہ چین کے ایک اسٹور میں پیش آیا جب شرارتی بندر اسٹورمیں گھسا اور وہاں موجود چپس و بسکٹ کے پیکٹ نہ صرف چرائے بلکہ اسٹورمیں ہی بیٹھ کر کھانے لگا۔

اپنے اسٹور میں بندر کو دیکھ کر خاتون مالکن حیران رہ گئی اور بندر کو بھگانے کی کوشش کی تاہم ناکام ہونے پر پولیس کو بلایااور یوں پولیس اہلکاروں نے بندر کو بے ہوش کر کے بلاآخر قابو کرلیا۔

تازہ ترین