• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

امیر المومنین عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ: خصائل وشمائل

ابنِ عساکر نے ابن ثور الفہمی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میں حضرت عثمان ؓکے پاس اس وقت آیا،جب کہ آپ محصور تھے ،اس وقت آپ نے مجھ سے فرمایا کہ میری نو خصلتیں اللہ کے پاس محفوظ ہیں۔ ٭رسولِ خداﷺ نے اپنی دو صاحبزادیاں یکے بعد دیگرے میرے عقد میں دیں۔٭میں کبھی گانے باجے(کی محفل)میں شریک نہ ہوا۔٭میں کبھی لہوو لعب کی محفل میں شریک نہ ہوا۔٭میں نے کبھی کسی برائی اور بدی کی تمنا نہ کی۔٭قبولِ اسلام کے بعد میں نے ہر جمعہ کو اللہ کے لیے ایک غلام آزاد کیا، اگر اُس وقت ممکن نہ ہوا تو بعد میں آزاد کردیا۔٭میں اسلام قبول کرنے والا چوتھا شخص ہوں۔٭زمانۂ جاہلیت یا عہدِ اسلام میں کبھی زنا کا ارتکاب نہیں کیا۔٭زمانۂ جاہلیت یا عہدِ اسلام میں کبھی چوری نہیں کی۔٭رسولِ اکرمﷺ کے زمانے کے مطابق میں نے قرآن شریف کو جمع کیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین