• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سازش کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

غیر کشمیریوں کو زمین خریدنے کا حق دینے کی بھارتی سازش کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہے۔قابض فورسز نے ضلع باندی پورہ میں محاصرے میں ایک کشمیری کو شہید کردیا۔

قابض فورسز نے آج صبح ضلع باندی پورہ کے علاقے حاجن کا محاصرہ کیا اور ایک کشمیری کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔مقبوضہ وادی میں حریت قیادت کی اپیل پر آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔

بھارت مخالف احتجاج میں شرکت سے روکنےکے لیے قابض انتظامیہ نے میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کردیا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ میں آرٹیکل 35 اے کی منسوخی سے متعلق کیس کی سماعت کل ہونی ہے، بھارتی حکمران جماعت غیر کشمیریوں کو وادی میں زمین خریدنے کا حق دینے کی سازش کررہی ہے۔

تازہ ترین