• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڑک کنارے بچے کی پیدائش پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

ڈیرہ غازی خان میں خاتون کو سرکاری اسپتال سے نجی اسپتال لے جاتے ہوئے سڑک کنارے بچے کی پیدائش کے واقعہ پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا، ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےواقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے بارہ گھنٹوں میں واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ صوبے میں عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ان کی ذمہ داری ہے کسی بھی شعبے میں کوتاہی برتنے والے کو نہیں بخشا جائے گا۔

گزشتہ روز خاتون کو مبینہ طور پر ٹیچنگ اسپتال انتظامیہ نے خون کا عطیہ کرنے والے کی عدم موجودگی کی بناء پر نکال دیا تھاجس پر اہل خانہ خاتون کو سرکاری اسپتال سے نجی اسپتال لے جارہے تھے اور اسی دوران سڑک کنارے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

تازہ ترین