• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر صاحب اپنے الفاظ کا چناؤ درست کریں، نرگس کارد عمل

اداکارہ نرگس نے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کےبیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ذمہ دار عہدے پرفائز ہیں، اپنے الفاظ کا چناؤ درست کریں۔

اس حوالے سے بیرون ملک مقیم اداکارہ نے جیونیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں شوبز کو مکمل طور پر خیرباد کہہ چکی ہوں اور اپنے گھر میں ہنسی خوشی زندگی گزار رہی ہوں، میں نہ کسی کو ڈسکس کرتی ہوں اور نہ چاہتی ہوں کہ مجھے کوئی ڈسکس کرے۔

انہوں نےفیاض الحسن چوہان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک وزیر صاحب کا مجھ سے متعلق بیان سامنے آیا ہے، منسٹر صاحب کسی بھی گھر بیٹھی خاتون کے بارے میں ایسے الفاظ استعمال نہیں کرتے، ہر شخص عزت دارہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر صاحب احتیاط کریں ورنہ ہر عزت دار شخص قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

اس سےقبل وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان اپنے پرانے کلپس چلانے پر میڈیا کو ہی گالیاں دینے لگے اور سیاسی حریفوں کے ساتھ ساتھ پروگرام میزبان کو بھی گالیاں دیں۔

انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویوکے دوران سیاسی مخالفین کو القابات سے نوازا، اینکر نے انہیں ٹوکا تو وہ سیخ پا ہوگئے اور انٹرویو ادھورا چھوڑ دیا، یہی نہیں فیاض الحسن چوہان مائیک نکالتے ہوئے گالیاں دیتے رہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دوسری جانب عوامی عہدہ رکھنے والے فیاض الحسن چوہان کے اس رویے پر پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان کی جانب سے بدزبانی پر معذرت بھی سامنے آئی اور کہا کہ ان کو ایسی بات نہیں کرنی چاہیے ، وہ نئے نئے وزیر بنے ہیں تاہم وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تک باقاعدہ شکایت پہنچ گئی ہوگی۔

تازہ ترین