• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھ ستمبر ، جب لاہور میں ناشتہ کرنے کی بھارتی امیدوں پر پانی پھیرگیا

چھ ستمبر1965ء جب بھارت نےرات کی تاریکی میں جنگ کا اعلان کئے بغیرسرحد عبور کرکے لاہور فتح کرنے کی ٹھانی اور یہ منصوبہ بنایاکہ ناشتہ لاہور جم خانہ میں جاکرکیاجائےگا ۔۔۔لیکن انہیں کیا پتہ تھا کہ پاک دھرتی کے سپوت حملہ کرنے والی بھارتی افواج کو ایسا ناشتہ کرائیں گے کہ وہ رہتی دنیا تک اس کا ذائقہ بھول نہیں پائےگا۔

جنگِ ستمبر1965ءجواں عزم، دلیری، بہادری اور سرفروشی کی وہ عجیب داستاںہےجس میں پاک فوج کےجری اور بہادر جوانوں نے رات کی تاریکی میں چھپ کر وار کرنے والےدشمن کےدانت کھٹےکر دیئےتھے۔

قوم کےسپوت میجرعزیز بھٹی برکی سیکٹرپرکمپنی کمانڈرتھے،وہ دشمن کےٹینکوں کےسامنے5دن اور5 راتیں سیسہ پلائی دیوار بنے رہے، 12ستمبر کو بھارتی ٹینک کا ایک گولہ سینےمیں آلگاجس کے ساتھ ہی میجرعزیزبھٹی وطن پر جاں نثارکرگئے۔

پاک فوج نےجنگِ ستمبر میں وطن عزیز کےچپے چپےکا دفاع جس بہادری سےکیا وہ تاریخ کاایک روشن باب ہے،جنگ باروداورخاک و خون کا ہیبت ناک کھیل جسے زندہ دلانِ لاہور نےواقعاًایک کھیل سمجھ لیا ان کا یہ جذبہ دیکھ کر دشمن کی ہوائیاں اُڑ گئیں۔

بھارتی فوج کا منصوبہ تو یہ تھا کہ 6ستمبر کی صبح لاہور کے مال روڈ پراپنےوزیراعظم کوسلامی دےگی اور شام کو جم خانہ میں کاک ٹیل پارٹی کرے گی مگرپاک فوج نے ان کے تمام ناپاک منصوبے خاک میں ملادیئے۔

تازہ ترین