• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبح سویرےشہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں ملیر، لسبیلہ، گلستان جوہر، شیرشاہ، گلشن اقبال ،صدرسمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوارہوگیا جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں 18 کلومیٹرفی گھنٹا کی رفتارسے چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے جب کہ دن اوررات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

دوسری طرف شہر میں ہلکی بارش کے دوران سڑک پرپھسلن کےباعث موٹرسائیکل سواروں کو حادثات پیش آنے کے واقعات رونماء ہوئےجبکہ کے الیکٹرک کی جانب سے بارش میں عوام سے احتیاطی تدابیر لینے کو بھی کہا گیا ہے۔

ترجمان کےالیکٹر کیجانب سے شہریوں کو بارش کے موسم میں احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئیں ہیں۔

کےالیکٹر کےمطابق شہری ٹوٹے تاروں، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں اوربرقی آلات کا استعمال گیلے ہاتھوں کے ساتھ نہ کریں۔ غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول ہرگز نہ کریں، شہر بھر میں کےالیکٹرک کا عملہ 24 گھنٹے موجود ہے،کسی بھی شکایت کی صورت میں 118 پر فوری رابطہ کریں۔

تازہ ترین