• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچے کو کرنٹ لگنے کا واقعہ، کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج

کراچی کے علاقےاحسن آبادمیں 8سال کےبچےعمرکوکرنٹ لگنے کےواقعے پر کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

25اگست کو8سال کاعمربجلی کےتارپرگرنےسےجھلس کرزخمی ہوگیا اور دونوں بازوؤں سےمعذورہوگیاتھا۔

پولیس کے مطابق بچےکےوالدکی مدعیت میں کےالیکٹرک کیخلاف تھاناسائٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مقدمےمیں غفلت برتنےاورانسانی اعضاکونقصان پہنچنےکی دفعات شامل ہیں۔

انچارج برن سینٹر ڈاکٹر احمر کے مطابق جب عمر کو اسپتال لایا گیا تھا تو اس کے دونوں بازو بری طرح جھلسے ہوئے تھے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی بچے پر تار گرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے جبکہ کے الیکٹرک حکام سے وضاحت طلب کرلی گئی۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق کمشنر کراچی سے بھی واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے اور عمر کو علاج معالجہ کی ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے واقعے پربے حد افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچے کے اہلخانہ کیساتھ ہمدردی ہے،ممکنہ معاونت کی جائے گی۔

تازہ ترین