• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب 30سے زیادہ قسم کے زیتون تیار کرنے میں کامیاب

وزارت ماحولیات وپانی وزراعت نے کہا ہے کہ یہاں 30سے زیادہ قسم کے زیتون تیار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی گئی ہے۔ وزارت زراعت نے 2006ء کے دوران مختلف قسم کے زرعی تجربات شروع کئے تھے جس میں وہ کامیاب رہے۔

وزارت کے ماتحت ریسرچ سینٹر نے 2002ء کے دوران ڈی این اے کمپلیکس قائم کیا تھا۔ یہاں اسپین، اٹلی ، یونان، شام ، اردن ، تیونس، ترکی اور مراکش میں تیار کئے جانیوالے زیتون کی مشہور اصناف پر تجربات کئے گئے۔

ریسرچ کی گئی 9ایسی اقسام کا انتخاب کیا گیا جو پیداوار اور عمدگی کے حوالے سے نہایت شاندار تھیں۔

ریسرچ سینٹر نے زیتون کی مختلف اصناف کی نرسری کا اہتمام کیا۔ زیتون کیلئے موسم گرما میں معتدل آب و ہوادرکار ہوتی ہےجبکہ 15تا 20سنٹی گریڈ تک کے درجہ حرارت میں زیتون کا درخت مثالی شکل میں تیار ہوتا ہے۔

تبوک، حائل ، تبرجل اور القریات میں زیتون کے لئے 4کھیت تیار کئے گئے۔ وہاں اسکالرز نے ریسرچ کا کام کیا۔

تازہ ترین