• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

صحت مند رہنا ہے تو بھاپ سے بنے کھانے کھائیں

بھاپ سے بنے کھانے بہت مقبولیت حاصل کررہے ہیں ۔پہلے صرف لوگ ڈائیٹنگ کی غرض سے بھاپ سے بنے کھانے کھاتے تھے مگر اب لوگ اپنی صحت اچھی رکھنے کے لیےروزمرہ کے کھانوں کو بھاپ پر بنا رہے ہیں۔یہ کھانے صرف صحت بخش ہی نہیں بلکہ ذائقہ دار بھی ہوتے ہیں۔ تیل اور گھی سے تیار کردہ کھانے ذائقے دار ضرور مگر صحت کے لیے کسی حد تک مضر بھی ہوتے ہیں۔یہ دل کی بیماری کا باعث بنتے ہیں اور جسم میں فیٹس اور کولیسٹرول کی مقدار کو بھی بڑھاتے ہیں جو کہ نہایت نقصان دہ ہے ۔جبکہ بھاپ میں بنے کھانےغذا میں سے فیٹس کو ختم کرتے ہیں ۔ یہ کھانے جلدی ہضم ہوجاتے ہیں۔بھاپ میں پکے کھانوں میں قدرتی غذائی اجزاء،وٹامن اور معدنیات برقرار رہتے ہیں۔ اسی سوچ کے پیشِ نظر لوگ بھاپ سے بنےکھانوں کی جانب مائل ہو رہے ہیں۔اب تو لوگوں نے باقاعدہ الیکٹرک سٹیمر خرید لیے ہیں۔اس کے علاوہ بھاپ والے کھانوں کو پریشر کوکر،مائیکرو ویو اوون اور بڑے ڈھکن والے پتیلے میں بھی پکایا جاسکتا ہے ۔بھاپ میں کھانا پکانے کا طریقہ صدیوں سے رائج ہے۔یہ کھانے اپنے ہی پانی میں پکتے ہیں ۔اس میں پانی کو بہت زیادہ گرم کیا جاتا ہے۔ 

کھانوں پر چاروں طرف سے پہنچنے والی گرمی کھانوں کے قیمتی اجزاءکو ضائع کئے بغیر انہیں کھانے کے قابل بناتی ہے۔بھاپ میں پکے ہوئے کھانےبے رنگ ہوتے ہیں جب کہ کھانوں کو میرنیٹ کرنے کے بعدپکانےسےان کا رنگ آجاتا ہے۔ بھاپ میں مصالحے دار کھانے تیار کرنے کے لئے انہیں ویکس پیپر،کیلے یا بانس کے پتوں میں لپیٹ کر بھاپ میں پکایا جاسکتا ہے۔اس طریقے سے بھاپ میں پکائے گئے کھانے نہایت لذیذ ،ذائقہ دار اور خوش رنگ تیار ہوتے ہیں۔ بھاپ میں مختلف میٹھے پکوان بھی بنائے جاسکتے ہیں ۔بھاپ سے بنے چند کھانوں کی ریسیپی توجہ فرمائیں۔

اسٹیمڈ فش ود مشروم نوڈلز

اجزاء:

مچھلی (بغیر کانٹے کے) ۔1کلو ،چائنیز مشروم۔ 8عدد،ادرک پیسٹ۔ 1کھانے کا چمچ،لہسن پیسٹ۔ 1کھانے کا چمچ،ہرا پیاز۔ 4عدد،سرکہ۔ 1کھانے کا چمچ،نمک ۔حسب ِ ذائقہ،ہرا دھنیا۔ 2کھانے کے چمچ (باریک کاٹا ہوا)،نوڈلز۔1 کپ (ابال لیں)،پام آئل۔ 4کھانے کے چمچ

ترکیب:

ایک اوون پروف باؤل میں مچھلی اور مشرومز کو مکس کر لیں۔ اس کے بعد اس میں ادرک پیسٹ، لہسن پیسٹ، ہراپیاز، سرکہ، نمک، ہرا دھنیا اور پام آئل اچھی طرح مکس کردیں۔ اس باؤل کو اسٹیمر پرتقریباً 8سے 10منٹ کے لیے ڈھک کر پکائیں۔ تیارشدہ نوڈلز ایک سرونگ ڈش میں بچھا دیں۔ درمیان میں مچھلی اور مشروم کری ڈال دیںاور کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔

اسپائسی اسٹیمڈ اینڈ گرلڈ چکن لیگز

اجزاء

چکن لیگ پیس۔ چار عدد،لہسن کے جوئے ۔تین سے چار عدد،ہری مرچ ۔ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)،مسٹرڈ سوس۔ ایک چائے کا چمچ،گرم مصالحہ۔ ایک چائے کا چمچ،چکن پاؤڈر ۔آدھا چائے کا چمچ،نمک ۔حسب ذائقہ،لال مرچ ۔آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)،کالی مرچ ۔آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)،لیموں کا رس۔ ایک عدد،سرکہ ۔ایک چائے کا چمچ،تیل۔ حسب ضرورت،سوس کے لئے:

تیل۔ ایک کھانے کا چمچ،لہسن کے جوئے۔ دو عدد (باریک کٹے ہوئے)،سوکھا دھنیا۔ ایک چائے کا چمچ

املی کا پیسٹ۔ ایک کپ،پانی ۔حسب ضرورت، چکن پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ،کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچ،چینی۔ دو چائے کے چمچ،

ترکیب۔

1۔ایک پیالے میں لہسن کے جوئے، ہری مرچ، مسٹرڈ سوس، گرم مصالحہ پاؤڈر، چکن پاؤڈر، نمک، پسی لال مرچ، پسی کالی مرچ، تھوڑے سا تیل، لیموں کا رس اور سرکہ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔

2۔اب چکن کو کٹ لگا کر اس مکسچر میں ایک گھنٹے کے لیے میری نیٹ کرلیں۔

3۔پھر گرل پین میں تیل لگا کر چکن کو فرائی کر لیں۔

4۔مزیدار اسپائسی اسٹیمڈ اینڈ گرلڈ چکن لیگز تیار ہے۔

5۔سوس کے لیے:ایک پین میں تیل ڈال کر لہسن کے جوئے، سوکھا دھنیا، املی کا پیسٹ، پانی، چکن پاؤڈر، کالی مرچ اور چینی ڈال کر پکالیں۔

6۔اب چکن کو ٹرے میں رکھ دیں اور اس پر سوس ڈال کر سرو کریں۔

اسٹیمڈ پڈنگ

اجزاء:

پانی۔ ایک کپ،وائٹ شوگر۔ آدھا کپ،براؤن شوگر۔ آدھا کپ،کشمش۔ ایک سو گرام،کھجور۔ ایک سو گرام،مربہ۔ ایک سو گرام،انجیر۔ ایک سو گرام، کھوپرا۔ ایک سو گرام،مکھن۔ ایک سو پچیس گرام،دار چینی ۔آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)،میٹھاسوڈا۔ ایک چائے کا چمچ،میدہ ۔ایک کپ،انڈے۔ دو عدد

سیب کا جوس۔ دو کھانے کے چمچ،

ترکیب۔

1۔ایک برتن میں پانی، وائٹ شوگر، براؤن شوگر، کشمش، کھجور، مربہ، انجیر، کھوپرا، مکھن اور دار چینی کو ڈال کر دس سے پندرہ منٹ بوائل کر لیں۔

2۔پھر اس کو چولہے سے اُتار دیں اور ٹھنڈا کر لیں۔

3۔اب اسے دوبارہ چولہے پر رکھ کر سوڈا، میدہ اور انڈوں کو ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

4۔پھر اس میں سیب کا جوس ڈال دیں۔

5۔اب اس مکسچر کو مولڈ میں ڈال دیں اور فوائل سے ڈھک دیں۔

6۔پھر ایک پین میں پانی ڈال کر اس مولڈ کو رکھ دیں اور تقریباً پانچ گھنٹے تک پکنے دیں۔

7۔آخر میں چولہا بند کر دیں اور اُتار کر سرو کریں۔

سٹیمڈ چکن بن

اجزاء

آٹے کے لیے:میدہ۔ آدھا کلو ,بیکنگ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ ،سرکہ۔ چار کھانے کے چمچ ،نمک ۔حسبِ ذائقہ ،بھرنے کے لیے:مرغی کا قیمہ ۔آدھا کلو ،لہسن اور ادرک کا پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ ،اویسٹر ساس۔ دو کھانے کے چمچ ،سویا ساس۔ دو کھانے کے چمچ ،کالی مرچ ۔آدھا چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی) ، کارن فلور۔ پانچ کھانے کے چمچ (پانی میں گھول لیں) ،پیاز۔ تین عدد ،تِلوںکا تیل ۔تین کھانے کے چمچ،نمک۔ حسبِ ذائقہ ،تیل۔ تین کھانے کے چمچ

ترکیب:

1۔میدے میں بیکنگ پاؤڈر ، نمک اور سرکہ ملا کر نیم گرم پانی سے نرم آٹا گوندھ لیں۔2۔آٹے کو پلاسٹک میں لپیٹ کر دو گھنٹوں کے لیے رکھ دیں۔دیگچی میں تیل گرم کرکے پیاز سنہری کریں اور لہسن ادرک پیسٹ ڈال کر دو منٹ تک تلیں اور پھر قیمہ بُھونیں ۔

4۔اس میں کالی مرچ، اویسٹر ساس ، سویا ساس ، تِل کا تیل اور نمک شامل کرکے بُھونیں۔کارن فلور ڈال کر آمیزہ گاڑھا کر لیں۔پھر چولہا بند کردیں۔آٹے کی روٹی بیلیں اور پیالی کی مدد سے گول ٹکڑے کاٹ لیں۔درمیان میں مرغی کا آمیزہ ڈال کراس کو بن کی طرح سے گول کرلیں۔اسٹیمر میں پانی بھریں اور بن کو اسٹیمر میںپچیس منٹ کے لیے رکھ دیں اور تیار ہونے کے بعد گرما گرم پیش کریں۔

سٹیمڈ فش ود ٹماٹو سالسہ

اجزاء

پام فریٹ۔8 سے 12 پارچے۔پیاز۔4 ٹکڑے۔،کڑی پتا۔2عدد۔زیتون کا تیل۔15 گرام۔باریک کٹا لہسن۔3گرام۔باریک کٹا پیاز۔1عدد۔ٹماٹر۔250 گرام۔تھائم ۔تھوڑا سا۔براؤن سرکہ۔3ملی لیٹر۔لال مرچ ۔آدھا چمچ۔

نمک۔حسبِ ضرورت۔لیموں کا رس۔1 بڑا چمچ۔

موٹی کٹی کالی مرچ۔حسبِ ضرورت۔

ترکیب۔

1۔گرم زیتون کے تیل میں کٹا لہسن،پیاز،ٹماٹر ،سرکہ ، مرچیںاور نمک ڈال کر پکائیں۔ساس کی طرح بننے پر اس کو سالسہ کہتے ہیں۔

2۔مچھلی کے اوپر پیاز کے موٹے ٹکڑے ،کڑی پتا،نمک اور کالی مرچ رکھ کر ایلومینیم فوائل میں لپیٹ لیں اور بھاپ میںپکائیں۔

3۔مچھلی نکال کر پلیٹ میںرکھیں اور اس کے اوپر ٹماٹو سالسہ ڈال دیں ۔پھر اس پر لیموں نچوڑیں اور تھائم چھڑک دیں۔

4۔ اب کھانے کے لیےتازہ سرو کریں۔

تازہ ترین
تازہ ترین