• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نے اکانومک ایڈوائزری کونسل قائم کر دی

وزیر اعظم عمران خان نے اکانومک ایڈوائزری کونسل قائم کر دی، 18 رکنی ٹیم کے گیارہ ممبران کا تعلق نجی شعبے سے ہے۔

محکمہ خزانہ کے معاشی اصلاحات یونٹ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکشن کے مطابق ایڈوائزری کونسل میں وزیر خزانہ، وزیر پلاننگ، پلاننگ کمیشن کے نائب چیئرمین، گورنر اسٹیٹ بینک، مشیر اداریاتی اصلاحات، مشیر تجارت اور سیکریٹری فنانس ڈویژن کو شامل کیا گیا ہے۔

نجی شعبے سے شامل کئے گئے اراکین میں آئی بی اے کے ڈاکٹر فرخ اقبال، ڈاکٹر اشفاق حسن، ڈاکٹر اعجاز نبی، ڈاکٹر عابد سلہیری، ڈاکٹر اسد زمان، ڈاکٹر نوید حامد، سلیم رضا، ثاقب شیرانی، ڈاکٹر عاطف میاں، ڈاکٹر عاصم اعجاز خواجہ اور ڈاکٹر عمران رسول شامل ہیں۔

تازہ ترین