• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سربیا میں جنگ کا میدا ن سج گیا، درجنوں جنگجو میدان میں اتر آئے


سربیا کے شہر Kragujevac میں جنگ کا میدا ن سجایا گیا جہاں درجنوں جنگجوؤں نے قدیم جنگی لباس پہنے قرونِ وسطیٰ دور میں ہونے والی جنگوں کی یادیں تازہ کردیں۔

رائز آف دی نائٹس نامی اس سالانہ کامبیٹ ٹورنامنٹ کیلئے ہونے والی یہ جنگ اصلی نہیں بلکہ در حقیقت ایک کھیل تھا۔

ٹورنامنٹ میں مختلف ممالک سے شریک 60سے زائد جنگجو نائٹس اور مڈ ایولز کی طرح جنگی لبا س پہنے اورمختلف جنگی ہتھیارلیے زما نہ قدیم کے جنگجوؤں کاروپ دھا ر کر حصہ لیتے نظر آئے۔

تازہ ترین