• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹ ممالک میں دوستی کا سب سے موثر ذریعہ ہے، سفیر اٹلی

کراچی میں تعینات اٹلی کی قونصل جنرل اینا روفینو نے کہا کہ آرٹ کسی بھی ملک و قوم کے درمیان دوستی کا سب سے موثر ذریعہ ہے اور اس کی بدولت مختلف ممالک کے درمیان ہم آہنگی اور بہتر روابط کا قیام کیا جاسکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرٹس کونسل آف پاکستان اور اٹالین قونصلیٹ کراچی کے زیر اہتمام منعقد کئے جانے والی دو روزہ رقص پروگرام”سندھو پو“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ فرانسیسی قونصل جنرل ڈیڈر ٹالپین، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ ، اٹالین قونصلیٹ کے دیگر ممبران ا ور آرٹس کونسل گورننگ باڈی کے اراکین بھی موجود تھے۔

ایناروفینو نے کہا کہ آرٹس کونسل کراچی ایک شاندار تاریخی ادارہ ہے اور اس ادارے کی بدولت آج اس پر وقار تقریب کا انعقاد ممکن ہو سکا ہے جہاں دو مختلف برِ اعظموں کے فنکار مل کر پاکستان اور اٹلی کے فنون رقص کو بکھیر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آرٹس کونسل گلوبل کلچر کے فروغ کے حوالے سے بہترین اقدامات سر انجام دے رہا ہے ۔

اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے اٹالین قونصل جنرل اینا روفینو اور فرانسیسی قونصل جنرل ڈیڈر ٹالپین کو گلدستہ پیش کیا اور تقریب میں شرکت پر اظہارِ تشکر کیا۔

معروف اٹالین ڈانسرلوسیہ موریٹو نے اس پر وقار تقریب کے انعقاد پر آرٹس کونسل اور اٹالین قونصلیٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرز کی تقاریب مستقبل میں بھی جاری رہنی چاہئیںکیونکہ ان کی بدولت بین الاقوامی ہم آہنگی اور دوستانہ تعلقات بہتر کرنے میں بے حد مددمل سکتی ہے۔

تقریب میں لوسیہ موریٹو اور پاکستانی رقاصہ سوہائی ابڑو نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور رقص کے ذریعے دو نوں ممالک کے رنگ نمایاں کئے ۔

تازہ ترین