• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بالی ووڈ کے بہترین اداکاروں میں رنویر سنگھ پہلے نمبر پر


2018کے پہلے حصے میں بالی ووڈ کے بہترین اداکاروں میں رنویر سنگھ،عالیہ بھٹ،رنبیر کپور اور اکشے کمار شامل ہیں۔

بھارتی ذرائع کے مطابق رواں سال کے پہلے حصے میں فلم”پدماوت“ کے ساتھ رنویر سنگھ پہلے نمبر پرہے

فلم”پدماوت“ کے ساتھ رنویر سنگھ پہلے نمبر پر

سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’پدماوت‘ میں رنویر سنگھ نے علائوالدین خلجی کا ایسا شاندار کردار ادا کیا ہے کہ دیکھنے والےنہ صرف حیران رہ گئے بلکہ ان کے اس روپ کو بے حد پسند بھی کیا ۔

رنویر سنگھ نے اس فلم کے لیے ایوارڈ بھی حاصل بھی کیا تھا ۔ ʼپدماوتʼنے بھارت میں 384جبکہ دنیا بھر سے 120کروڑ کا بزنس کیا اور شدید احتجاج کے باوجود ʼپدماوتʼمجموعی طور پر 504کروڑ کا بزنس کر کے پانچ سو کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہے۔

فلم”راضی“ کے ساتھ عالیہ بھٹ دوسرے نمبر پر

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی جاسوسی پر مبنی فلم ’راضی‘ نے ریلیز ہونے کے بعد 3 ہفتوں میں دھوم مچاتے ہوئے 100 کروڑ روپے سے زائد کمالیے ہیں جبکہ کہ فلم ’راضی‘‘ نے جہاں ایک طرف فلم ساز کے لیے خوب کمائی کی ہے وہی عالیہ بھٹ کو بھی بہترین اداکاری کی وجہ سےعروج پر پہنچا دیا ہے ۔


فلم 11 مئی کو دنیا بھر میں ریلیزکی گئی تھی جو 3 ہفتے گزرنے کے باوجود بھی باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ۔ یہ عالیہ بھٹ کی 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرکے مقبول ترین فلم بن گئی ہے۔

فلم”سنجو“ کے ساتھ رنبیرکپور تیسرے نمبر پر

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپورکی فلم ”سنجو“ 2018 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بھی بن گئی ہے۔’سنجو‘ نے بھارت سمیت دنیا بھر میں 500 کروڑ سے زائد کی بزنس کیا تھاجس کے بعد یہ فلم بھی سب سے زیادہ کمائی والی فلموں کی فہرست میں آگئی ہے۔


 ”ٹوائلٹ:اک پریم کتھا “اور”پیڈمین“ کے ساتھ اکشے کمار چوتھے نمبر پر

فلم ”ٹوائلٹ:اک پریم کتھا “اور”پیڈمین“ کے ساتھ اکشے کمار چوتھے نمبر پر رہے۔


بالی ووڈ ایکشن ہیرو اکشے کمار کی فلم ’ٹوائلٹ:اک پریم کتھا‘ بھارت میں بیت الخلاؤں کی قلت کے موضوع پر بنائی گئی تھی جبکہ فلم کو معاشی مسائل کو اجاگر کرنے پر دنیا بھر سے خوب پزیرائی ملی اور منفرد کہانی کی بدولت فلم نے 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

تازہ ترین
تازہ ترین