• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا بھر کے کئی ممالک کے سربراہوں میں ڈانسنگ ڈپلومیسی کے رحجان میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

مختلف ممالک کے دورے پر جانے والے ڈونلڈ ٹرمپ ، تھریسامے ، جسٹن ٹروڈو اور پیوٹن سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک کے سربراہان سفارتی شعبے میں ڈانسنگ ڈپلومیسی کا سہارا لے چکے ہیں۔

کہیں پیوٹن ڈانسنگ کرتے دکھائی دے رہیں تو ٹرمپ بھی سعودی عرب کے دورے پر جھومے بغیر نہ رہ پائے جبکہ جسٹن ٹروڈو بھارت کے دورے پر بھنگڑا ڈالتے دکھائی دئیے۔

حال ہی میں برطانوی وزیر اعظم تھریسامے اپنے افریقہ کے دورے پر بچوں کو رقص کرتے دیکھ کر خود کو روک نہ پائیں اور ان کے قدم سے قدم ملا کر جھومتی اور رقص کرتی دکھائی دیں ۔

ان سربراہان کے علاوہ ہیلری کلنٹن اور اوبامہ بھی مختلف ممالک کے دوروں پر جھومتے دکھائی دے چکے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین