• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریلویز: ٹکٹ خریدیں ادائیگی 14دن بعد کریں

بھارتی ریلویز نےاپنے مسافروں کو نئی سہولت فراہم کی ہے جس کے تحت سفر کرنے والاٹکٹ بکنگ کے 14دن بعد رقم جمع کراسکے گا۔

نہ لائن لگانے کی جھنجھٹ نہ ہی پیسوں کی ضرورت ریلوے ٹکٹ خرید لیں اور ادائیگی14دن کے بعد یہ سہولت بھارتی ریلویز نے فراہم کی ہے اپنے مسافروں کو جو سفر کرنا چاہتے ہیں ریل کا۔یہ سہولت’’ پہلے خریدو بعد میں ادا کرو‘‘ کے نام سے متعارف کرائی گئی ہے جسے بھارت میں خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

بھارتی ذرائع کے مطابق صارفین کو ’’ پہلے خریدو بعد میں ادا کرو‘‘ کی سہولت کیلئے آدھاراور پین کارڈ کی معلومات جمع کرانی ہوںگی جس کے بعد صارف کے موبائل پرآن ٹائم پاس ورڈ حاصل ہوسکے گا۔

تازہ ترین