• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہداء میں ایک نام کیپٹن سیف اللہ خان کا بھی

اپنے خون سے وطن کی آبیاری کرنے والوں میں ایک نام کیپٹن سیف اللہ خان کا بھی ہے ۔انہوں نے 27 جولائی کو سیالکوٹ چوک کے قریب سرحدپر دشمن کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

کیپٹن سیف اللہ کا تعلق پشاور کے دیہی علاقہ ادیزئی سے ہے۔جنہوں نے 2014 میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیااورچار سال کی سروس کے بعد کیپٹن کے عہدے تک پہنچے۔

شہید کیپٹن سیف اللہ خان کے والد جہانگیر خان کا کہنا ہے کہکیپٹن سیف اللہ نے چوبیس سال کی عمر میں اپنی جان وطن پر نچھاور کرکے شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا۔ان کی شہادت پر بلاشبہ نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پوری قوم کو فخر ہے۔

ان کا مزید کہنا ہےکیپٹن سیف اللہ پشاورکے دیہی علاقہ ادیزئی میں پیداہوا اور اسی مٹی میں مدفون ہےاوراس کے خاندان میں اس سے قبل بھی کئی افراد نے وطن کی راہ میں جام شہادت نوش کیا۔ ان کے چچا نے ادیزئی امن لشکر قائم کیا اور دہشتگردی کا مقابلہ کیا۔ اس دیہی علاقہ کے ایک سو سے ذیادہ افراد نے امن کی راہ میں جانوں کی قربانی دی۔

ان کے والد جہانگیر خان ان کی وردی اور تصاویر دل سے لگائے بیٹھے ہیں۔

تازہ ترین