• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’اسپین،تارکین وطن مقامی سیاسی پارٹیوں کا حصہ بنیں‘

ا سپین میں مقیم صوبائی پارلیمنٹ کے سابق اُمیدوار اور سوشلسٹ پارٹی کی نیشنل کونسل کے نائب صدر حافظ عبدالرزاق صادق نے کہا ہے کہ دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ مقامی سیاسی پارٹیوں کا حصہ بنیں۔

انہوں نے’جنگ‘ سے گفتگو میں کہا کہ دوسرے ممالک میں رہ کر آپ اپنی طرف داری پاکستانی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ بھی رکھیں لیکن مقامی سیاست میں حصہ لینا ان ممالک میں آپ اور آپ کے بچوں کے بہتر مستقبل کا ضامن ہے ۔

حافظ عبدالرزاق صادق کا کہنا تھا کہ جس ملک میں رہیں وہاں کی لینگوئج ضرور سیکھیں کیونکہ آپ لینگوئج میں دسترس حاصل کر لیں گے تو اپنا مدعا بہتر انداز میں مقامی اداروں تک پہنچا سکیں گے ، اپنے حقوق کی آواز کو مقامی پارلیمنٹ میں بلند کر سکیں گے اور اپنا کاروبار بڑھانے میں بھی مقامی زبان آپ کا بہت ساتھ دے سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے مقامی کمیونٹی سے راہ و رسم بڑھانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ مسلمانوں کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈے کو ختم کیا جائے اور مقامی تاجر پاکستان میں جا کر سرمایہ کاری کریں۔

یہ سب کچھ تبھی ممکن ہو گا جب ہم مقامی کمیونٹی کے نزدیک ہوں گے اُن سے تعلقات بڑھائیں گے اور انہیں اپنے مثبت کردار اور اخلاق سے اپنا گرویدہ کر لیں گے کیونکہ ہماری ترقی ہمارے وطن اور جس ملک میں ہم رہ رہے ہیں وہاں کی ترقی ثابت ہوگی ۔

تازہ ترین