• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان: طوفان جیبی نے تباہی مچادی ،حادثات میں6 افراد ہلاک

جاپان میں طاقتور سمندری طوفان جیبی نے تباہی ڈھا دی، مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ۔

حکام کا کہنا ہے کہ جیبی طوفان 126 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں کے ساتھ جاپان کے مغربی ساحلی علاقے سے ٹکرایا۔

جیبی کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ سمندر میں کھڑا ٹینکر کنسائی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ملحقہ برج سے ٹکرا گیا جس سے برج تباہ ہوگیا، سڑکیں ٹوٹ گئیں، کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا، سمندری راستے بندہوگئےاور 600 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

طوفان کی اونچی لہروں سے ایئرپورٹ کے مرکزی ٹرمینل میں پانی بھر گیا جس سے3 ہزار افراد ایئرپورٹ پر پھنس گئے، طوفانی ہواؤں اور موسلا دھار بارشوں سے سڑکیں زیر آب آگئیں، گاڑیاں پھنس گئیں، کرینیںاور سائن بورڈز گرگئے۔

جیبی کو جاپان کی 25 سالہ تاریخ کا بدترین طوفان کہا جارہا ہے۔

تازہ ترین