• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات:جمعہ کا خطبہ سمجھنے کیلئے سہولت

متحدہ عرب امارات میں جمعہ کا خطبہ سننے یا پڑھنے کے لیے نمازیوں کو مفت انٹرنیٹ پیکج فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اماراتی اخبار کے مطابق جمعہ کی نماز کے لیے مسجد آنے والوں کو خصوصی انٹرنیٹ پیکجز دیے جائیں گے جس سے وہ انتظامیہ کی فراہم کردہ موبائل ایپ پر،جمعہ کا خطبہ اپنی زبان میں سن اور پڑھ سکیں گے۔

حکومت کا کہنا ہے یہ اقدام خاص طور پر ان افراد کے لیےاٹھایا جارہا ہے جو عربی نہیں سمجھ سکتے۔

حالیہ سروے کے مطابق 55 فیصد افراد نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ جمعہ کے خطبات کی تفہیم کے لیے موقع پر ایک ترجمان بھی موجود ہونا چاہیے جو خطبے کو ساتھ ساتھ اُردو زبان میں سمجھاتا رہے۔

92فیصد افراد کا کہناتھا کہ جمعہ کے خطبہ کو آن لائن ایپلیکشنز اور سمارٹ ڈیوائسز کے ذریعے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنا چاہیے۔

تازہ ترین