• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں آج ’ چیریٹی کا دن ‘ منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج چیریٹی کا دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد عوام میں لوگوں کی مددکاشعور بیدار کرنا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2012 میں 5 ستمبر کو چیریٹی کا عالمی دن قرار دیا تھا،اس دن خیراتی کام کرنے والے اداروں کے زیر اہتماممختلف تقریبات‘ سیمینارز‘ اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا جا تا ہے۔

اس موقع پروزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پیغام دیا کہ غریب اور مستحق لوگوں کی مدد کرنا انسانیت کی اعلیٰ اقدار اور دین اسلام کا درس ہےاور معاشرے کے ہرفرد کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ اپنی حیثیت کے اعتبار سے صدقات و خیرات کرے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے مزید کہا کہ انسانیت کا تقاضا ہے کہ بغیر کسی مفاد محض اللہ کی رضا کے لئے مستحق افراد کو انکا حق دیا جائے اور معاشرہ کو انسان کیلئے مفید بنانے کے لئے ضروری ہے کہ انسان دوسروں کے کام آئے۔

اس دن صدقہ ، خیرات اور انسانیت کی خدمت کریں بھوکے کو کھانا کھلا ئیں، پرندوں کے لیے دانہ پانی کا بندوبست کر یں،دوسرں کے لیے آسانی پیدا کر یں اورقدرت نے جن نعمتوں سے نوازا ہے ،اس کا کچھ حصہ مستحقین کو بھی دیں ۔

تازہ ترین