• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولش خاتون ایوا زوبیک ’کراچی‘ کی دیوانی ہوگئیں

رواں سال پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر پولینڈ کی شہری ’ایوا زوبیک‘ کی پاکستانی پرچم اوڑے ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی تھی اور یہی ان کے پاکستانی میڈیا کی توجہ کا سبب بنا۔

پولش سیاح ایوا زوبیک اپریل میں اپنے دوست کے کہنے پر پہلی مرتبہ پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے کے ذریعے پاکستان آئیں۔


قومی ائیر لائن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ایوا زوبیک پی آئی اے سے کراچی آئیں اور وہ ’روشنیوں کے شہر‘ کی دیوانی ہوگئیں۔

ایوا کے جوش و خروش کا اندازہ ان کےاس پوسٹ سے کیا جاسکتا ہے جو انہوں نے اپنے ٹوئٹراکائونٹ پر شیئر کیا ہے۔

پی آئی اے نے مزید لکھا ہے کہ انہیں ذاتی طور پر کراچی کے کھانے، ثقافت اور لوگ بے حد پسند آئے ہیں اورجس طرح مجھے یہاں خوش آمدید کہا گیا مجھے اس پر بہت خوشی ہے۔‘

تازہ ترین