• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلابی پانی والا تالاب سیاحوں کی توجہ کا مرکز


دنیا میں بہت سے حسین دریا اور سمندر مو جو د ہیں لیکن روس میں مو جود یہ تالاب اس لحا ظ سے منفرد ہے کہ اس کا پا نی مکمل طو ر پر گلا بی رنگ کا ہے ۔

روسی ٹاؤن کے ان دو تالابوں کے پانی کی گلابی رنگت کی وجہ اس میں بڑی مقدار میں پائی جانے والی معدنیات ہیں ۔

ان تالابوں میں معدنیات کی مقدار اتنی زیادہ ہے کہ اس کے ایک لیٹر پانی میں 380گرام نمک پایا جاتاہے اور یہی وجہ ہے کہ پانی کا رنگ تبدیل ہو کر گلابی ہو گیا ہے ۔

تازہ ترین