• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائرہ پیٹر ، پاک،برطانیہ ثقافتی رابطوں کا ذرریعہ ہیں، ڈپٹی ہائی کمیشن

برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن مارک ریک اسٹر نے کہا ہے کہ اوپرا سنگر سائرہ پیٹر ، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ثقافتی رابطوں کا ذرریعہ ہیں۔ انہوں نے دونوں ملکوں کی موسیقی کے اشتراک سے موسیقی کی ایک نئی طرز’صُوفی اوپرا ‘متعارف کروائی ہے۔ میں موسیقی کا دیوانہ ہوں اور اوپرا میوزک بہت شوق سے سُنتا رہا ہوں۔‘

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستانی نژاد برطانوی اوپرا سنگر سائرہ پیٹر کے اعزاز میں ہونے والی ایک تقریب میں کیا۔

اس موقع پرامریکا سے آئے ہوئے نامور موسیقار اسٹیفن اسمتھ ، لندن کے ڈاکٹر بین رچرڈ اور شاہ لطیف فاونڈیشن کے وقار حسین شاہ بھی موجود تھے۔

برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن مارک ریک اسٹر نے مزید کہا کہ صُوفی موسیقی میں ایک جادو ہےجو اسے سُنتا ہے، اس کا دیوانہ ہوجاتا ہے۔ ‘

گلوکارہ سائرہ پیٹر کا کہنا تھا کہ میں لندن میں عمر ماروی کی کہانی کو اوپرا میں پیش کرنے کی تیاریاں کررہی ہوں، بعدمیں یہ ڈرامہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں بھی پیش کیا جائے گا۔ گزشتہ دِنوں جب میں نے برطانوی حکومت کی خواہش پروہاں کا قومی ترانہ اپنے انداز میں گایا تو مجھے بے انتہا پذیرائی ملی۔‘

سائرہ پیٹر نے حاضرین کی فرمائش پر پاکستانی ملی نغمے بھی پیش کیے جبکہ تمام مہمانوں کو سندھ کی ثقافتی اجرک اور گلدستے پیش کئے گئے۔ تقریب میں سائرہ پیٹر نے اپنی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

تازہ ترین