• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی بچت نے اسکیموں پر منافع کی شرح بڑھادیں

قومی بچت نے اسکیموں پر منافع کی شرح بڑھانے کااعلان کردیاہے۔

ذرائع کے مطابق قومی بچت کے ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں اعشاریہ 75 فیصد کااضافہ ہواجس سے شرح منافع اب9 اعشاریہ 09 فیصد ہوگئی ہے۔

قومی بچت کے بہبود اورپنشن سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں اعشاریہ 72 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہےجس کے بعد اس پرشرح منافع اب 10 اعشاریہ92 فیصد ہوگیا ہے۔

ادارے کےاسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ میں اعشاریہ 80 فیصد کا اضافہ ہوا جس سےسرٹیفکیٹ کا شرح منافع اب 7اعشاریہ 60 فیصد ہوگیا ہے۔

سیونگ اکاؤنٹ کے منافع میں ایک فیصداضافہ ہوا جس کے بعد سیونگ اکاؤنٹ پراب شرح منافع6 فیصدہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ ادارہ قومی بچت کے اعلان کےبعد منافع کی شرح کااطلاق نئی سرمایہ کاری پر ہوگا۔

تازہ ترین