• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی وڈ کے معروف ومایہ ناز داکار دلیپ کمار کو ایک مرتبہ پھر اسپتال میں داخل کر دیا گیا ،دلیپ کمار کو حالت خراب ہونے کے بعد ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

ممبئی کے بڑے اور معروف لیلاوتی اسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دلیپ کمارکو نمونیہ کی شکایت تھی جس کی وجہ سے انہیں اسپتال لایا گیا،طبی امداد کے بعد ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ انہیںدوسےتین دنوں میں اسپتال سے رخصت کردیا جائیگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شہنشاہ جذبات کو سینے کے انفیکشن کی شکایت پہلے بھی ہو چکی ہے اور اسی وجہ سے وہ پہلے بھی اسپتال میں داخل رہے،گزشتہ رات نہیں ایک مرتبہ پھر چیسٹ انفیکشن کے باعث حالت خراب ہونے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔

تازہ ترین