• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویرات کوہلی اور روہت شرما میں کھچائو سامنے آگیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور ایشیا کپ کیلئے بنائے گئے کپتان روہت شرما کےدرمیان کھچائو اور دوریاں سامنے آنے لگی ہیں ، روہیت شرما نے قائم مقام کپتان بنتے ہیں ویرات کوہلی کوسوشل میڈیا پران فالو کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی کے ستارے کچھ گردش میں نظر آرہے ہیں، انہوں نے انگلینڈ کے دورے پر ایک روزہ سیریز میں شکست کھائی پھر ٹیسٹ سیریز بھی گنوائی جس کے بعد ایشیا کپ میں آرام دینے کے غرض سے انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

حال ہی میں روہت شرما کو انگلینڈکے دورے میں جگہ نہیں دی گئی تھی ۔ پہلے تین ٹیسٹ کے بعد آخری دو ٹیسٹ میچوں کیلئے بھی روہت کو منتخب نہیں کیا گیا ، بلکہ روہت شرما کے بدلے پرتھوی شا اور ہنوما وہاری کو موقع دیا گیا تھا،اور ٹیم کے انتخاب میں کپتان کا کردار اہم ہوتا ہے ،اسی وجہ سے شاید روہٹ شرما ناراض ہیں اورنہ صرف انہوں نے کوہلی کو سوشل میڈیا پر ان فالو کردیا بلکہ ان کی اہلیہ انوشکا شرما کو بھی ان فالو کر دیا ہے۔ ان فالو کرنے کے بعد قیاس آرائیوں میں تیزی آگئی ہے کہ دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں۔

واضح رہے کہ روہت شرما کو 15 ستمبر سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کیلئے بھارتی ٹیم کی کمان سونپی گئی ہے ، ایشیا کپ میں ورات کوہلی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے ان کی جگہ روہت شرما کو کپتان بنایا گیا ہے ۔

تازہ ترین