• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ میں کوالیفائی کرنیوالی چھٹی ٹیم کونسی ہے؟

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے تمام ٹیموں کا لائن اپ مکمل ہوگیا، ایونٹ میں چھٹی ٹیم ہانگ کانگ ہوگی ۔

رواں ماہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت کرنے والی چھٹی کوالیفایئر ٹیم کا فیصلہ ہوگیا اورہانگ کانگ کی کرکٹ ٹیم کوالیفائیر زمیں متحدہ عرب امارات کو 2 وکٹ سے شکست دے کر چھٹی ٹیم کے طور پر ابھر کے سامنے آئی ہے۔

ایشیا کپ کا آغاز 15 ستمبر سےدبئی میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان سے ہوگا ، پاکستان اپنا پہلا میچ 16 نومبر کو ہانگ کانگ سے کھیلے گا جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 19 ستمبر کو ہوگا جس کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔

ٹورنامنٹ میں رائونڈ میچز کے بعد سپر فور مرحلہ شروع ہوگا جس میں ٹاپ4 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ہر ٹیم 2،2 میچز کھیلے گی تاہم ایونٹ کا فائنل 28ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے تمام دبئی اور ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے،تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہیںجو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوں گے۔

تازہ ترین