• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

شہداء کی لازوال قربانیوں کوسلام پیش کرتا ہوں، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شہدا پاکستان کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں،اگر کرکٹ نہ کھیلتا تو آج میں ریٹائرڈ فوجی ہوتا۔


جی ایچ کیومیں یوم دفاع وشہدا کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کسی اور کی جنگ میں شرکت نہیں کرے گا، اس وقت ایک ادارہ جو کام کر رہا ہے وہ ہماری فوج ہے کیونکہ فوج میں میرٹ کا سسٹم ہے کوئی سیاسی مداخلت نہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 1965 کی جنگ میں پوری قوم کا جذبہ دیدنی تھا، ہماری خارجہ پالیسی بھی قوم کی بہتری کے لیے ہوگی لیکن ہمیں اپنےادارےمضبوط کرنے ہیں،سیاسی مداخلت سےادارےتباہ ہوجاتے ہیں۔

اپنے خطاب میں عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جواسلام کے نام پر بنا ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر طرح کے وسائل سے نوازا ہے جبکہ ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے اور مدرسوں میں24 لاکھ بچے پڑھتے ہیں ان کو بھی آگے بڑھنےکا حق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں دوتین ہفتے میں مختلف محکموں سے بریفنگ لیتا ہوں ،سول ملٹری تعلقات کا کوئی مسئلہ نہیں، سب کا ایک ہی مشترکہ مقصد ہے کہ پاکستان کو آگے لے جانا ہے اور جب کوئی قوم متحد ہوتی ہے تو اعلیٰ مقام حاصل کرتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے خطاب سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانہ بھی کی۔

تازہ ترین
تازہ ترین