• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ ٹوئٹرکا استعمال جھوٹ و پروپیگنڈا پھیلا نے کیلئے کیا گیا‘

سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹرکے سربراہ جیک ڈورسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند سالوں میں ٹوئٹر بطورہتھیار ایسے استعمال ہواجس سے جھوٹ اور پروپیگنڈا پھیلا اور کمپنی اس کو روکنے میں کمپنی ناکام رہی ۔

امریکی سینٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سماعت میں ٹوئٹر سربراہ کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر کو لوگوں سے رابطے کے لئے لانچ کیا گیا تھا لیکن اس پر لوگوں کو دھمکانے، ہراساں کرنے اور بوٹ اکائونٹس کے ذریعے پروپیگنڈہ اور جھوٹ کا بازار گرم رہا۔

جیک ڈورسی نے مزید بتایا کہ اپنی ناکامی پر کمپنی کو فخر نہیں لیکن شکایایتوں کے انبار سے سے نمٹنے کے لئے کمپنی کی صلاحیت ناکافی تھی تاہم اس حوالے سے تبدیلیاں نہ تیزی سے لائی جاسکیں گی نہ ہی وہ آسان ہوںگی۔

تازہ ترین