• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’جب سلیکٹر بنوں گا تب سلیکشن پر بات کرونگا‘‘

معروف کرکٹر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کہتے ہیں کہ جب سلیکٹر بنوں گا تب سلیکشن کے معاملات پر بات کرسکتا ہوں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ سیریز نہیں ہوتیں اس لیے میچ بہت اہمیت اختیار کر جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جب میچ کم ہوتے ہیں تو ایک میچ بھی بڑا ہو جاتا ہے، میڈیا کو چاہیے کہ اس بات کی ضرورت کو اجاگر کریں کہ دونوں ممالک کے درمیان میچ زیادہ ہونے چاہئیں۔

شعیب ملک نے کہا کہ کوشش کی ہے کہ یو اے ای کی کنڈیشنز کے مطابق ٹریننگ کریں ،عزت اللہ دیتا ہے، انسان کی نیت صاف ہونی چاہیے، بھارت کے ساتھ میچ کھلاڑیوں کے لیے ایک بہت بڑا موقع ہوتا ہے۔

تازہ ترین