• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’امیتابھ بچن کو دیکھ کر لائنیں بھول جاتا ہوں‘

بالی ووڈ پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن کو سامنے دیکھ کر کچھ بول نہیں پاتا اور اپنی لائنز بھول جاتا ہوں۔

مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جانے والے بالی وڈ اسٹار عامر خان اپنی نئی آنے والی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ میں پہلی بار بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے ساتھ نظر آئیں گے جو ان کا خواب تھا اور پورا ہونے کو ہے۔

امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ میں خودکو ایسے شخص کے طور پر دیکھتا ہوں جو ہر وقت سیکھنے کی کوشش کرتا ہے، ہر فلم جو میں کرتا ہوں ، میرے لئے سیکھنے کا ذریعہ ہوتی ہے۔

عامر خان کا کہنا ہے کہ میگا اسٹار کے ساتھ کام کرنا ایک خواب تھا جو اب پورا ہو رہا ہے۔میں ہمیشہ سے امیتابھ بچن کا مداح رہا ہوں، فلم کی ریہرسل کے دوران جب میں انکے ساتھ بیٹھ کر ڈائیلاگز پڑھتا ہوں تو وہ میرے لئے بڑا پر جوش لمحہ ہوتا ہے۔میں ان کے سامنے کچھ بول نہیں پاتا، اپنی لائنز صھیح طور پر یاد نہیں کر پاتا۔

’یش راج فلمز‘ کے بینر تلے بننے والی فلم’ٹھگز آف ہندوستان رواں سال 7 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین