• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ننھے ساتھیو! کیا آپ اپنے کام وقت پر کرتے ہیں؟ نہیں ناں۔ آپ کو بتائیں کہ، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح وقت کے کتنے پابند تھے۔ صرف ایک واقعہ آپ کے گوش گزار کر رہے ہیں ذراغور سے پڑھیں اور پھر وقت کی پابندی بھی کریں۔ قائد اعظم نے وفات سے کچھ عرصے قبل سٹیٹ بینک آف پاکستان کا افتتاح کیا۔ یہ آخری سرکاری تقریب تھی جس میں قائد اعظمؒ اپنی علالت کے باوجود شریک ہوئے۔ وہ مقررہ وقت پر تقریب میں تشریف لائے۔ انہوں نے دیکھا کہ شرکا کی اگلی نشستیں ابھی تک خالی ہیں۔ انہوں نے تقریب کے منتظمین کو پروگرام شروع کرنے کا کہا اور یہ حکم بھی دیا کہ خالی نشستیں ہٹا دی جائیں۔ حکم کی تعمیل ہوئی۔ دیر سے آنے والے شرکاء کو کھڑے ہو کر تقریب کا حال دیکھنا پڑا۔ ان میں کئی وزراء اور سرکاری افسران کے ساتھ ساتھ اس وقت کے وزیر اعظم لیاقت علی خان بھی شامل تھے۔

تازہ ترین