• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 07 ستمبر ، 2018

برائیڈل فیشن ویک کی خوبصورت جھلکیاں

 لاہور میں رنگا رنگ تین روزہ برائیڈل فیشن ویک بھرپور رعنائیوں کے ساتھ ختم ہوگیا ۔


برائیڈل فیشن ویک میں پاکستان کے نامور ڈیزائنرز نے اپنے شاندار ملبوسات ریمپ پر پیش کیے۔


ریمپ پر ماڈلز نے نت نئے رنگوں میں نت نئے انداز میں شاندار عروسی پہنے واک کی۔


ماڈلز کے علاوہ ریمپ پر میں پاکستان کے نامور اسٹارز بھی جلوہ گر ہوئے جن میں اداکارہ ریشم اور مایا علی ، صبا قمر شامل ہیں۔


ان ڈیزائنرز میں نومی انصاری، علی ذیشان، ریما اور شہربانو، سائرہ شکیرا، نادیہ ازور اور حسین ریہر جیسے بڑے ڈیزائنرز شامل ہیں۔


عروسی ملبوسات میں ماڈلز کے جلوے ۔

خوبصورت رنگوں کے ساتھ بنائے گئے ملبوسات سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بنے۔



برائڈل فیشن ویک میں خواتین کے عروسی ملبوسات کے ساتھ مَردوں کے ملبوسات بھی کی نمائش کی گئی۔