شکار پور میں انڈس ہائی وے پر ڈکھن کے مقام پر مسلح افراد کی ایمبولینس پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئےہیں ۔
پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ،زخمی شخص کو ایمبولینس میں لے جایا جارہا تھاکہ مخالف گروپ نےحملہ کردیا ۔
پولیس کے مطابق واقعہ جکھرانی برادری کے 2 گروپوں میں پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے ،فائرنگ میں 2 خواتین زخمی ہوئیں جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتار کا حکم دے دیا ہے ۔
پولیس نے ضلع بھر میں ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔