• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ڈیم بنانا ناگزیر ہوگیا، ملک میں قحط کا خطرہ ہے، عمران خان


وزیراعظم عمران خان نے ملک میں ڈیموں کی تعمیر کےلئے دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں سے مدد سے مانگ لی،اوورسیز پاکستانی 1 ہزار ڈالرز فی کس ڈیم فنڈز میں جمع کرائیں۔


اوورسیز پاکستان کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ملک میں ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہوچکی ہے،حکومت آج سے کام کا آغاز کر رہی ہے،اس حوالے سے چیف جسٹس اور پرائم منسٹرز فنڈز کو اکٹھا کردیا گیا ہے۔

انہوں نےبتایاکہ 2 ہفتے سے قومی مسائل پر بریفنگ لے رہا ہوں، وعدہ کیا تھا تمام معاملات قوم کے سامنے لائوں گا،ملک کا سب سے بڑا مسئلہ پانی ہے،جو آج کم ہوکر فی کس 1000 کیوسک رہ گیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک میں صرف 30 دن کا پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے،پڑوسی ملک بھارت کے پاس 120 اور مصر جہاں بارشیں نہیں ہوتی وہاں 1 ہزار دن پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگر ڈیمز نہ بنائے تو 2025ء سے خشک سالی شروع ہوجائے گی،ایک وقت ایسا آئے گا کہ اناج اگانے کےلئے بھی پانی نہیں ہوگا، قحط کا خطرہ ہے،چیف جسٹس آف پاکستان کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اس حوالے سے قدم اٹھایا یہ ان کا نہیں ہم جیسے سیاستدانوں کا کام تھا،جسے ہم 30 برس سے نظر انداز کرتے آرہے تھے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے ایک ایک پیسے کی حفاظت کروں گا،جتنی بھی پارٹیز ہیں ان سے کہوں گا کہ آپ کو پاکستان کے ڈیم بنانے کےلئے جہاد کرنا ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ نیلم جہلم پراجیکٹ میں بھی صرف پیسے نہ ہونے کے باعث دیر ہوئی،جس کا تخمینہ اب 500 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے،ہمیں اپنے وسائل سے یہ ڈیمز بنانے ہیں،ہمیں اس مقصد کےلئے باہر سے کوئی قرضہ نہیں دے گا۔

انہوں نے قوم کو بتایا کہ گزشتہ 10 برس میں ملکی قرضہ 6 ہزار ارب سے 30 ہزار تک پہنچا ہے، اگر اوورسیز پاکستانی ایک ہزار ڈالر فی کس بھیجتے ہیں تو ہم دونوں ٹیمز 5 برس میں بنالیں گے،بلکہ ہمیں پاکستان ملک چلانے کے لئے درکار رقم بھی آجائے گی۔


تازہ ترین
تازہ ترین