• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف اے ٹی ایف کےایکشن پلان پر عمل درآمد کی کوششیں بڑھائی جائیں

وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر وقت سے پہلے عمل درآمد کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں۔

اسلام آباد میں نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کےا یکشن پلان کو چیلنج کےبجائے ایسا موقع تصور کیا جائے جس سے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے اور اینٹی منی لانڈرنگ کے بین الاقومی معیار قائم ہوں گے۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ کے سلسلے میں ایف ا ے ٹی ایف کی سفارشات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فنانشل مانٹرنگ یونٹ، نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر ، اسٹیٹ بینک اور کے نما ئندوں نے بھی شرکت کی۔

تازہ ترین